ملائوں کی عزت کرتی ہوں مگر کسی ’’ڈیزل مولوی‘‘ کو نہیں مانتی‘فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا: مسرت شاہین
لاہور (آئی این پی) تحریک مساوات کی سربراہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ میں ملائوں کی عزت کرتی ہوں مگر کسی ’’ڈیزل مولوی‘‘ کو مولوی نہیں مانتی‘ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں ہو سکتیں‘ پاکستان کے لئے جان چلی جائے تو اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہوگا‘ حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے‘ مجھے اقتدار کا شوق نہیں غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہی ہوں۔