• news

کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیلئے جاپان 17کروڑ 60لاکھ روپے کی گاڑیاں اور دوسرا ساز وسامان دیا جائیگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جاپان نے پاکستان کے کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو 17کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں اور دوسرا ساز وسامان بطور امداد دیا ہے۔ یہ سامان تربیتی مقاصد کے لئے  استعمال ہوگا۔ جاپان کی طرف سے ساز وسامان فراہم کرنے کی تقریب سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کو کنسٹرکشن  ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا ایک طویل عرصہ سے شراکت دار ہے۔ جاپان نے 1986 میں اس ادارے کی تقریب میں حصہ  لیا تھا۔ اس وقت سے جاپان اس ادارے کی امداد کر رہا ہے۔ اسے مختلف طرح کا ساز وسامان اور تربیت فراہم کررہا ہے۔ جاپان کی طرف سے فراہم کئے جانے والا سامان کنسٹرکشن کی صنعت میں کام کرنے والے افراد کی تربیت میں  مددگار ثابت ہوگا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ دوست وہ ہوتا ہے جو وقت پر کام آئے  جاپان اس ادارے کا دوست ہے اور اس کی امداد جاری  رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن