فیصل آباد میں 4 لڑکیوں اور سرگودھا میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی
فیصل آباد+ سرگودھا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد میں 4 لڑکیوں اور سرگودھا میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سٹی جڑانوالہ سیفیہ پارک کی رہائشی خاتون رانی بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ن) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران مسلح ملزمان عبدالحمید وغیرہ تین افراد اْسے زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، صدر تاندلیانوالہ چک نمبر614گ۔ب کی لڑکی (ک) کو ملزمان سرفراز وغیرہ تین افراد نے گھر میں اکیلی پا کر زبردستی دبوچ لیا اور زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، کھرڑیانوالہ چک نمبر73ر۔ب کے محمد یونس کی پوتی (س) کو ملزمان انور وغیرہ زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ صدر چک نمبر214 ر۔ب کی خاتون شاہدہ پروین کی 14سالہ بیٹی(ر) کو ملزمان فاروق وغیرہ زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے جبکہ شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ محمد والا ڈیرہ سے حیات جوڑا کی جواں سالہ بیٹی مسرت بی بی جس کی شادی کچھ عرصہ قبل احمد یار سے ہوئی تھی گھر میں اکیلی تھی ملزمان اللہ دتہ ، صفدر ، عطا محمد ، خالد ، ریاض اور احسان نے اسے گھر سے اغوا کرکے اجتماعی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ ساہیوال پولیس نے حیات جوڑا کی رپورٹ پر ملزمان کے مقدمہ درج کرلیا۔