یمنی فوج کی گولہ باری ‘ 14 افراد ہلاک‘ ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو کارکن جاں بحق
عدن (اے ایف پی) یمنی فوج نے ایک سکول میں جنوبی تحریک کی جانب سے سوگواروں کے لئے لگائے گئے خیمے پر گولہ بار کر دی جس سے تین بچوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اظہار تعزیت کے لئے آئے ہوئے لوگوں پر ٹینک سے گولہ باری کی گئی۔ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو ارکان جاں بحق ہو گئے۔ القاعدہ کے ارکان گاڑی میں جا رہے تھے کہ امریکی ڈرون حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔ مشرقی صوبے حضرموت میں مسلح قبائلیوں نے وزارت تیل کی ایک عمارت پر قبضہ کر لیا۔ قبضے کے دوران حکومت نواز قبیلے کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔