لبنان: بم دھماکہ، سابق وزیر مالیات سمیت 6 افراد جاں بحق
بیروت (نوائے وقت رپورٹ) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بم دھماکے میں سابق وزیر مالیات محمد شطح سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکہ سیرالی کے علاقے میں کیا گیا جہاں پارلیمنٹ، وزیراعظم ہائوس اور کئی اہم دفاتر موجود ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ سابق وزیراعظم سعید الحریری کے مشیر اور وزیر مالیات محمد شطح جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سکیورٹی کونسل نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد کی موجودہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔