شامی فوج کی فائرنگ، 12 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
دمشق (اے پی پی) شام کی فوج نے لبنان سے ملے سرحدی علاقوں میں بارہ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی فوج نے سرحدی علاقے مثلث النعیمات سے باغیوںکی دراندازی کو ناکام بنانے کیلئے فائرنگ کی جس میں بارہ باغی ہلاک ہو گئے۔ باغیوں کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔