بھارتی عدالت نے امریکی بحری جہاز کے عملے کے گرفتار کئے گئے 35 افراد کو مشروط رہا کر دیا
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار لے جانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے امریکی بحری جہاز کے عملہ کے 35 افراد کو مشروط رہائی دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدارس عدالت میں گرفتار امر یکی بحری جہاز کے عملے کے افراد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔