سابق حکومت نے پانچ سال میں 81 کھرب 36 ارب روپے قرضہ لیا
کراچی (این این آئی) پچھلے پانچ سال کے دوران 81کھرب 36ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران 81کھرب 36ارب روپے کے ملکی اور غیر ملکی قرضے حاصل کئے جو کسی بھی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔