والدہ کو پاکستان لانے کی پیشکش مشرف نے شکریہ کےساتھ ٹھکرا دی: ترجمان سابق صدر
والدہ کو پاکستان لانے کی پیشکش مشرف نے شکریہ کےساتھ ٹھکرا دی: ترجمان سابق صدر
اسلام آباد (اے این این) سابق صدر مشرف نے اپنی علیل والدہ کو ملاقات کےلئے دبئی سے پاکستان لانے کی حکومتی پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کردی۔ مشرف کی ترجمان آسیہ اسحق نے بھارتی خبررساں ادارے سے بات چیت میں کہا حکومت کی طرف سے سابق صدر کی والدہ کو ان سے ملاقات کرانے کےلئے دبئی سے پاکستان لانے کی پیشکش کا شکریہ لیکن لوگوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ پرویز مشرف کے پاس اپنی والدہ کو اگر ان کی صحت اجازت دے تو پاکستان لانے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں۔ انہوں نے کہا پیشکش سے واضح طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اب یہ جان گئی ہے کہ پرویز مشرف تمام تر دباﺅ کے باوجود کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے حکومت کو لوگوں کی مشکلات پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف پاکستان میں ہی رہیں گے اور اپنے خلاف سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات کا سامنا کرینگے۔
مشرف/ پیشکش