اکابرین کا احترام کرینگے‘ مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائیگا‘ اتحاد بین المسلمین کانفرنس
اکابرین کا احترام کرینگے‘ مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائیگا‘ اتحاد بین المسلمین کانفرنس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ثناءنیوز) وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام اتحاد بین المسلمین کا اجلاس وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہوا جس میں سنی تحریک، اہلسنت والجماعت، مجلس وحدت المسلمین، مرکزی جمعیت اہلحدیث، جمعیت علمائے پاکستان، شیعہ علماءکونسل اور دیگر جماعتوں کے رہنما¶ں اور علماءنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاریکردہ 13 نکاتی اعلامیہ میں تمام مسالک نے مذہبی رواداری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ دینی وحدت اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے متفقہ ضابطہ اخلاق کو قانون کا درجہ دیا جائیگا اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کا تمام مسالک کو قانونی طور پر عملدرآمد کا پابند بنانے کےلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورت پڑی تو اس سے گریز نہیں کیا جائےگا۔ دریں اثناءاجلاس کے اعلامیہ میں تمام علمائ، مصنفین اور خطباءسے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی تقریروں اور تحریروں میں توازن اور اعتدال پیدا کریں۔ ہر مسلک سے دوسرے مسلک کے اکابرین کا احترام کرے۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کرنا اور خلوص نیت سے اس پر عمل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ اقلیتی فرقوں کے تحفظ اور انکے مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ مسلکی تنازعات کو باہم مشوروں اور افہام و تفہیم کے اصولوں کی روشنی میں طے کیا جائے۔ پبلک پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کیخلاف طعن و تشیع سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ اُمہات المومنینؓ، صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ، اولیائے اُمت اور تمام مسلمانوں کا ادب و احترام کیا جائے۔ قومی و ملکی معاملات و حالات میں تمام مکاتب فکر کے علماءمتحد و متفق رہیں۔ پاکستان کی سالمیت و تحفظ اور اسکی ترقی کےلئے کوششیں کی جائیں۔
سردار یوسف