• news

جہانگیر بدر جنوبی ایشیا میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے حاضر سروس پارلیمنٹیرین بن گئے، 2 جوڑوں کو بھی ڈگریاں جاری

جہانگیر بدر جنوبی ایشیا میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے حاضر سروس پارلیمنٹیرین بن گئے، 2 جوڑوں کو بھی ڈگریاں جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے معروف رہنما سینیٹر ڈاکٹر محمد جہانگیر بدر کو پاکستان سٹڈیز کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی۔ جہانگیر بدر جنوبی ایشیا کے وہ پہلے حاضر سروس پارلیمنٹیرین بن گئے ہیں جنہوں نے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے رواں سال پنجاب یونیورسٹی سے ”پولیٹیکل لیڈر شپ آف پاکستان: کیس سٹڈی آف بے نظیر بھٹو“ کے موضوع پر مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی مکمل کی تھی۔ پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں دو خوش نصیب جوڑوں نے بھی اس سال اکٹھے پی ایچ ڈی کر لی۔ فیکلٹی آف لائف سائنسز میں عبدالرزاق اور ثوبیہ الیاس اور ارشاد الرحمن اور سعدیہ بٹ نے بھی اپنی اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں وصول کیں۔
جہانگیر بدر / ڈگری

ای پیپر-دی نیشن