نوازشریف، بزدل خان اور منور حسن طالبان کیخلاف بول کر دکھائیں: بلاول کا چیلنج
نوازشریف، بزدل خان اور منور حسن طالبان کیخلاف بول کر دکھائیں: بلاول کا چیلنج
کراچی (اے پی اے + نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف، منور حسن اور عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں رہنما کبھی طالبان کیخلاف کوئی زبان استعمال نہیں کرسکتے۔ یہ تینوں رہنما پاکستان سے زیادہ طالبان کیلئے مخلص ہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ملک عزیز ہونا چاہئے نہ کہ طالبان۔ ایک ٹوئٹ پیغام میں بلاول نے کہا کہ نوازشریف، منور حسن اور بزدل خان طالبان کیخلاف بول کر دکھائیں۔ بلاول نے کہا کہ اگر یہ رہنما طالبان کیخلاف کوئی الفاظ استعمال کرلیں تو وہ خود بلاول ہاو¿س کی دیواریں گرا دینگے۔ میں پھر دہراتا ہوں کی دہشت گردوں کا جو یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے اور طالبان اس ملک سے کبھی مخلص نہیں ہیں۔
بلاول