چمن : بم بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں‘ اسلحہ برآمد : اکبر بگٹی ایکسپریس میں آگ لگ گئی
چمن : بم بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں‘ اسلحہ برآمد : اکبر بگٹی ایکسپریس میں آگ لگ گئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ ) فرنٹیئر کور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے چمن اور توبہ اچکزئی میں غیرقانونی طور پر بم بنانے والی دو فیکٹریاں پکڑ لیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ کوئٹہ میں آپریشنر کمانڈر فرنٹیئر کور لیفٹیننٹ کرنل ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیکٹریوں میں خودکش جیکٹ، مختلف اقسام کے بم، بارودی سرنگیں، اینٹی ٹینک مائنز، خود کش حملہ آور تیار کئے جاتے تھے جبکہ لیبارٹریز میں مختلف کیمیکلز اور بارودی مواد کے تجربے کئے جاتے تھے جبکہ ایک کمپاﺅنڈ میں پاکستان اور افغانستان کے نقشے رکھے گئے تھے جہاں ان نقشوں کی مدد سے خودکش حملوں کی تربیت دیتے اور حملہ آوروں کو بھیجتے تھے۔ دریں اثناءڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں جعفر آباد میں اکبر بگٹی ایکسپریس کے انجن اور ایک بوگی میں آگ لگ گئی جس سے بوگی میں موجود سامان جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔ ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ آگ لگ گئی جس پر ٹرین کو ڈیرہ الہ یار سٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ مےں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے سےنئر طالبان کمانڈر نور اللہ ہوتک کی نعش افغان حکام کے حوالے کردی گئی۔ طالبان کمانڈر نوراللہ ہوتک کی نعش کو پاکستان کے سےکورٹی حکام نے افغان صوبے زابل کے حکام کے حوالے کی۔بیورو رپورٹ کے مطابق ایف سی نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور سرچ آپریشن کے دوران تین کمپاﺅنڈ سے بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ اور باردی مواد بنانے والے آلات برآمد کر لئے۔ فرنٹیرکور بلوچستان نے 26دسمبر کو خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں تین کمپاﺅنڈکا سرچ آپریشن کیا۔ برآمد ہونے والے مواد میں اینٹی پرسنل مائین 1650 عدد، پرائما کارڈ 2کوئل، ایکسپلوسو سٹکس (پی او ایف واہ) 17500 عدد، لوکل میڈ ہینڈ گرنیڈز 480 عدد، ایکسپلوسیو میٹریل، پاﺅڈر، 2524 کلوگرام، آئی ای ڈیزتیار شدہ 17نمبر، ڈیٹونیٹرز 5680 عدد، ڈیٹونیٹرز نمبر، (8)3300 عدد، خودکش جیکٹس تیار شدہ چار عدد، خودکش جیکٹ بمعہ تیار شدہ لوکل ہینڈ گرنیڈز ایک عدد، آئی سی الیکٹرک 172 الیکٹرک کیپسٹرز 6پیکٹس، آئی سی تار40 میٹرز، بال بیرنگ 5کلوگرام، سیفٹی فیوز8میٹرز، آئی ای ڈی ریموٹ ڈیوائس تیار شدہ 115عدد، آئی ای ڈی ریموٹ دیوائسز تیار شدہ 26 عدد آئی ای ڈیزریموٹ کنٹرول تیار شدہ 9عدد، ایکسپلوسیو نمونے مختلف، 60بوتلیں، آئی ای ڈیز بنانے والے سوئچ کورز 150عدد، آئی ای ڈیز بنانے والے الیکٹرک سرکٹ 1364 عدد، ایلومینشن لائٹس 8بنڈل، کھاد ایک بوری، پوٹاشیم کلورائیڈ،526 کلوگرام، لیب اپاریٹس ایک سیٹ، سولڈ ایلفی50عدد، الیکٹرک کنیکٹر مختلف اقسام 8بنڈل، جنریٹر ایک عدد، ڈرائی بیٹر ی سیل 150عدد، ایکسائیڈ بیٹری ایک عدد، ڈرائی بیٹری 2عدد، یو پی ایس ایک عدد، سولر پاورز 2عدد، گیس سلنڈر چھوٹا، سیٹبلائزرز 2عدد، ایزی گلوکو الٹرامشن ایک عدد، سولڈ رنگ مشین ایک عدد، کوٹنگ مشین ایک عدد، بیٹر ی چارجز ایک عدد، ایسڈ تین گیلن، وئیکل ٹول کیٹ ایک سیٹ، کاویا پانچ عدد، بلور مشین ایک عدد، وائرلیس لوپ سیٹ بمعہ سم ایک سیٹ، ترازو ایک عدد، گیس ماسک تین عدد، سیلنگ فین ایک عدد، گیس ہیٹر چھوٹا ایک عدد، سکواش ٹیپ 17عدد، سلوشن ٹیپ 8عدد، سلائی مشین ایک عدد، میجک بلٹ مشین (ایکسپلوسیو گرینڈر/میکسچر) ایک عدد، مختلف کتابیں 194عدد، پمفلٹ200سو عدد، نقشے تین عدد، موٹر سائیکل تین عدد، پیڈسٹل ڈی سی فین چار عدد اور جیز سم ایک عدد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان مذکورہ دھماکہ خیز مواد ہمسایہ ممالک سے لائے جو کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں بلخصوص کوئٹہ شہر میں تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ایک دوسرے واقعے میں 27دسمبر کی شب فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاع پر ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ایک عدد آر پی جی، 7بمعہ 27راکٹ، ایک عدد ایس ایم جی، ایک عدد رائفل بمعہ 150راﺅنڈز، ایک عدد چاکو اور ایک عدد تورایا سیٹ برآمد کیا۔ اطلاعاً یہ بھاری اسلحہ بالخصوص ٹرینوں پر حملے اور گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کے لئے اکھٹا کیا گیا تھا۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے فرنٹیئر کور کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔
بلوچستان/ فیکٹریاں