کراچی: بلاول ہا¶س کے باہر رکاوٹیں ہٹا دیں، پی پی اور پی ٹی آئی میں کشیدگی
کراچی: بلاول ہا¶س کے باہر رکاوٹیں ہٹا دیں، پی پی اور پی ٹی آئی میں کشیدگی
کراچی (این این آئی) ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ نے عدالت کے حکم پر طویل عرصے سے عام ٹریفک کے لئے بند بلاول ہاﺅس کی شاہراہ کے ایک حصے کو عام گاڑیوں کے لئے کھلوا دیا۔ بلاول ہاﺅس کی شاہراہ کو کھلوانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔ تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ بلاول ہاﺅس کی شاہراہ کے معاملے پر (اتوار) کو بلاول ہاﺅس چورنگی پر دھرنا دیا جائے گا۔ بلاول ہاﺅس سے سی ویو جانے والے شاہراہ کے دائیں حصے پر عام گاڑیوں کی نقل و حمل شروع ہو گئی۔ سڑک کھولنے کے بعد ہفتہ کی شام کو تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈاکٹر عارف علوی اور خرم شیر زمان کی قیادت میں بلاول ہاﺅس چورنگی پر جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے اس موقع پر نعرے بازی کی اور پمفلٹ تقسیم کئے کہ بلاول ہاﺅس کے اطراف تمام رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر بلاول ہاﺅس کی شاہراہ کے ایک حصے کوکھول دیا گیا ہے اور اس حصے کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور پولیس کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نجمی عالم کی قیادت میں جیالوں کی ایک بڑی تعداد میں پارٹی پرچم اور بینظیر بھٹو کی تصاویر لیکر وہاں پہنچ گئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کے ایک دوسرے کے خلاف سخت نعرے بازی شروع کر دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجمی عالم نے کہا کہ بلاول ہاﺅس شہید بینظیر بھٹو کا گھر ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے۔ بعدازاں تحریک انصاف کے کارکنان اپنا احتجاج ختم کر گئے اور ڈاکٹر عارف علوی نے اعلان کیا کہ اتوار کو (آج) تحریک انصاف بلاول ہاﺅس کے باہر دھرنا دے گی۔
بلاول ہا¶س