• news

بلال یاسین کا ساہیوال ریجن کا دورہ اخراجات 3 کروڑ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

بلال یاسین کا ساہیوال ریجن کا دورہ اخراجات 3 کروڑ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ساہیوال+ لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ اور چیف سیکرٹری پر مشتمل سستے بازاروں کی چیکنگ کرنے والی کیبنٹ کمیٹی کا ساہیوال ریجن کے تین اضلاع ساہیوال اوکاڑہ اور پاکپتن کا ایک روزہ دورہ تین کروڑ میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں کو اعتدال میں رکھے جانے کی چیکنگ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی صوبائی وزیر بلال یٰسین، صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید چیمہ اور ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید خان پر مشتمل جب ایک روزہ دورہ پر ساہیوال ریجن میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچی تو تینوں اضلاع میں سکیورٹی، پروٹوکول، ہیلی پیڈ اور دیگر اخراجات کی مد میں اڑھائی سے تین کروڑ خرچ ہو گئے۔ ساہیوال کے مال روڈ پر وزیر خوراک بلال یاسین کی آمد پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے سرکٹ ہاوس میں میٹنگ کی اور بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ شہبازشریف نے بلال یاسین کے دورہ ساہیوال کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو بائی روڈ سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن