راولپنڈی : گھر میں آتشزدگی تین بچوں سمیت سات جاں بحق‘ ننکانہ دیوار گرنے سے چھ بچے لقمہ اجل بن گئے
راولپنڈی : گھر میں آتشزدگی تین بچوں سمیت سات جاں بحق‘ ننکانہ دیوار گرنے سے چھ بچے لقمہ اجل بن گئے
اسلام آباد راولپنڈی/ سید والا (اے پی پی + آئی این پی + نامہ نگار) راولپنڈی میں آتشزدگی سے ایک ہی گھرانے کے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ننکانہ میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے محلہ پھگواڑی میں ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹنے کے باعث ہولناک آتشزدگی سے ایک ہی گھرانے کے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کامرس کالج کے قریب محلہ پھگواڑی کے ایک گھر میں ہفتہ کی علی الصبح ریفریجریٹر کا کمپریسر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں تاہم اس اثناءمیں دم گھٹنے سے 3 کمسن بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 30 سالہ راشد، 28 سالہ آمنہ، 26 سالہ عائشہ، 3 سالہ زویائ، 5 سالہ زینب، 2 سالہ عبداللہ اور 5 ماہ کی عنایا شامل ہیں۔ نیو پھگواڑی کے علاقے میں واقع دو منزلہ مکان میں راشد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا، جس نے بالائی منزل میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور نچلی منزل میں گارمنٹس اور بیگ بنانے کا کارخانہ اور گودام بنا رکھا تھا، گھر کے کچن مےں گےس کا لوڈ بڑھانے کیلئے کمپریسر لگا تھا جو رات کے کسی پہر دھماکے سے پھٹا تو آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے اس واقعہ کے متعلق تکنیکی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔ سےد والا سے نامہ نگار کے مطابق دےوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ بچے جاں بحق چھ ننھے شہزادوں کے جنازوں سے گاﺅں میں کہرام مچ گےا لیکن ان غریب محنت کشوں کی اس پہاڑ جیسے دکھ میں عوامی نمائندوں نے شرکت نہ کر کے اپنی بے حسی کا ثبوت دےا۔ بتاےا گےا ہے کہ ننکانہ کے نواحی گاﺅں پنڈی چیری میں محنت کش ملک محمد نواز نے اپنے قریبی عزیزوں کو ایک دعوت پر مدعو کیا ہوا تھا۔ جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ اس دوران ان ننھے بچے دےوار کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک دےوار گر گئی جس کے نتیجہ میںدو سگے بھائی آٹھ سالہ شعیب نواز اور چار سالہ امیر علی کے علاوہ تین بہن، بھائی پانچ سالہ ریحانہ اسلم، چھ سالہ سدرہ اور سات سالہ امجد علی انتقال کر گئے ان پانچ ننھے بچوں کے علاوہ اپنے والدین کا اکلوتا بےٹا سات سالہ عمر سرفراز بھی جاں بحق ہو گےا۔ چھ بچوں کے جنازے اٹھنے سے گاﺅں میں کہرام مچ گےا ہر آنکھ اشکبار تھی۔
ہلاکتیں