چین رسالپور میں دھات پگھلانے کا یونٹ قائم کریگا، 44 کنال اراضی حاصل کرلی
اسلام آباد/ رسالپور (اے این این) چین رسالپورمیں دھات پگھلانے کا یونٹ قائم کریگا۔ ریڈیو پاکستان نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چین کی ایک کان کنی کی کمپنی رسالپور میں ایک دھات پگھلانے کا یونٹ قائم کریگی جس کیلئے ابتدائی طور پر تین کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ کمپنی نے اس مقصد کے لئے ایکسپورٹ پروموشن زون رسالپور میں چوالیس کینال اراضی حاصل کرلی ہے۔ کان کنی کے کارخانے کے قیام سے برقی آلات میں استعمال ہونیوالی دھاتیںکاپر سلفیٹ، کاپر آکسائیڈ، سیسہ، چاندی، سونا اور زنک جیسی دوسری دھاتوں کو لوئر دیر اور اپر دیر، چترال، کوہستان، گلگت اور وزیرستان سے نکال کر فیکٹری تک لایا جائیگا جہاں انکو صاف کیا جائیگا۔کارخانے کے قیام سے چار سو مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔