فراڈ سکینڈل: چینی صوبہ کی اسمبلی کے 512 ارکان اور عہدیدار مستعفی
ہانگ کانگ (اے ایف پی) چین میں فراڈ سکینڈل پر صوبہ ہونان کی اسمبلی کے 512 ارکان اور اہلکاروں نے استعفے دیدیئے ہیں۔ ان پر صوبائی پیپلز کانگریس کے 56 نمائندوں کو اہم پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے رشوت لینے کا الزام تھا۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق میونسپلٹی سے ہے۔ بعض نے استعفے دیئے اور متعدد کو برطرف کر دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق رشوت‘ دیگر اہم عہدوں پر لگنے والے 56 افراد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔