• news

مشرف کی آمریت مسلط کرنے کے سب سے بڑے ذمہ دار افتخار چودھری تھے: بابر اعوان

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے ملک میں مشرف کی آمریت مسلط کرنے کا سب سے بڑے ذمہ دارافتخار چودھری ہیں جنہوں نے نہ صرف پرویز مشرف کے 12 اکتوبر کے غیر آئینی اقدامات کو تسلیم کیا بلکہ اسکو آئین میں ترمیم کی بھی اجازت دی۔ مسلم لیگ (ن) پرویز مشرف کو بچانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے مشرف کا ٹرائل صرف 3 نومبر کے غیر آئینی اقدامات پر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن