افغانستان: آپریشن جاری، مزید 13 طالبان شہید، 10 گرفتار کرنے کا دعویٰ
کابل (اے پی پی) افغانستان کے کئی صوبوں میں آپریشن کے دوران 13 طالبان شہید جبکہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہفتہ کو افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان کے صوبوں ننگرہار، لغمان، لوگر اور ہلمند صوبوں میں افغان نیشنل پولیس اور آرمی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا۔ ادھر طالبان نے خاتون سے ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک شخص کو صوبہ نمروز میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔