مصری حکومت نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیکر غلطی کی: علی گیلانی
سرینگر (این این آئی) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کی نصف سے زائد آبادی کو دہشت گرد قرار دیکر تاریخی غلطی کی، فیصلے کے ملک کے مستقبل پر منفی وسنگین نتائج مرتب ہونگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمون پرامن اور منضبط طریقے سے کام کرنیوالی اسلامی تنظیم ہے البتہ حکمران اپنے مغربی اور صیہونی آقائوں کے اشاروں پر تنظیم کو جان بوجھ کر تشدد کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔