• news

مصر: مظاہرے جاری‘ پولیس کی فائرنگ‘ طالب علم ہلاک‘ 101 گرفتار‘ جامعہ الازہر کے 2 شعبے نذر آتش

لاہور (بی بی سی + اے ایف پی) مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اخوان المسلمون کے مبینہ طور پر حامی افراد نے قاہرہ میں جامعہ الازہر میں عمارتوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ پولیس نے جامعہ الازہر میں طلبا کے ساتھ لڑائی کی‘ طلبا نے بزنس کے شعبے میں دوسرے طلبا کو امتحان دینے سے روک دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق زراعت کے شعبے کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔ حکام نے اخوان کے حامیوں کے خلاف جولائی سے کارروائی کا آغاز کیا ہوا ہے جب اخوان سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کو فوج نے معزول کر دیا تھا۔ ادھر مظاہرے جاری ہیں۔ جھڑپوں میں ایک طالب علم ہلاک اور 101 کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا جامعہ الازہر یونیورسٹی میں مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن