• news

وزیر داخلہ چودھری نثار کل راولپنڈی کیلئے نئے ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کل (پیر کو) راولپنڈی میں نئے ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ میڈیا کو ملکی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے سلسلے میں نئی سہولیات سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دینگے۔ ان اقدامات میں کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری، متعلقہ دفاتر کو ارجنٹ اور معمول کے مطابق پاسپورٹ کیلئے دی گئی درخواستوں پر تیز رفتار عملدرآمد اور مقررہ مدت میں پاسپورٹ کے اجراء کو یقینی بنانا ہے۔ نئے دفتر کے افتتاح کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اعلیٰ حکام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی تقریب میں موجود ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن