• news

جنوبی سوڈان: حکومت کی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش ، اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لینے والوںکی تعداد 63000 ہو گئی

نیویارک + خرطوم (نمائندہ خصوصی/ ثناء نیوز)جنوبی سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا  ہے کہ وہ باغیوں کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ ہے اور اس سلسلے میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں قید 11 سینئر سیاستدانوں کو بھی رہا کرنے پر تیار ہے۔ اس بیان کے بعد اب یہ امید ہو چلی ہے کہ باغی بھی امن مذاکرات کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ فی الحال اس حکومتی بیان پر باغیوں کے رہنما ریک مچار کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری طرف جنوبی سوڈان میں شورش سے متاثرہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیمپوں میں پناہ لینے والوں کی تعداد 63000 ہو گئی۔ یورپی مشن کے مطابق انہیں خوراک‘  پناہ‘ پانی اور  صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن