• news

خیبر پی کے :آمدن بڑھانے، کرپشن ختم کرنے کیلئے کفایت شعاری، منی ٹائزیشن کمیٹیاں بنانے کا اعلان

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے، کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کفایت شعاری و منی ٹائزیشن کے نام سے دو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کرپشن کے چھوٹے بڑے سارے راستے بند کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرنے اور مالی نظم و ضبط کا عمل یقینی بنانے کیلئے سفارشات و قابل عمل اقدامات مرتب کریں گی۔ انہوں نے دونوں کو تین مہینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اپنی رپورٹ فوری پیش کرنے کا ٹاسک حوالے کیا ہے۔ کفایت شعاری کمیٹی کے سربراہ سینئر وزیر سراج الحق ہونگے ۔

ای پیپر-دی نیشن