14 سبزیوں، 8 پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پولٹری مافیا نے صوبائی دارالحکومت میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے اضافہ کردیا جس سے اسکا ریٹ 235 روپے سے بڑھ کر 249 روپے تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 39 روپے اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 14 سبزیوں اور 8 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 3 روپے، ٹماٹر 6 روپے، ادرک تھائی لینڈ 8 روپے، کھیرا فارمی 21 روپے، میتھی 7 روپے، پھول گوبھی 3 روپے، کریلے 16 روپے، گھیا کدو 6 روپے، سبز مرچ 13 روپے، لیموں 2 روپے، بھنڈی 4 روپے، گاجر ایک روپیہ، ایک کلو ساگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ پھلوں میں ایک کلو سیب سفید 2 روپے، کھجور 4 روپے، انار قندھاری 10 روپے، انار بدانہ 26 روپے، انگور ایرانی 10 روپے، شکر قندی 7 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ مسمی درجن کی قیمت 4 روپے اضافے سے 80 روپے ہوگئی ہے۔