• news

پیپلز پارٹی اور متحدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں کے بعد برف پگھل گئی

 کراچی(شہزاد چغتائی) پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد برف پگھل گئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ گفت و شنید کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے حیدرآباد میں آپریشن کرنے کی دھمکیوں کا برا منایا اور وزیر داخلہ سے بھی شکایت کی تھی۔ایم کیو ایم نے کراچی کی میئر شپ پیپلز پارٹی کو دینے اور اس پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے عوض منہ مانگی وزارتیں اور اندرون سندھ کے کئی شہروں کی میئر شپ دینے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں دونوں جماعتوںکے درمیان مفاہمت نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کی حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن