• news
  • image

توقعات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا: خواجہ سعد فرخ

لاہور(خصوصی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری اوریوسی  100 سے امیدوارچیئرمین خواجہ سعدفرخ نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات سے بڑھ کران کی خدمت کروں گا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں پرجس اعتمادکااظہارکیا ہے اس پرضرورپورااتروں گا۔بلدیاتی سیاست کے پلیٹ فارم سے عوام کوڈیلیورکرنے کیلئے نوجوان زیادہ پرجو ش اورپرعزم ہیں۔انتخابی مہم کی طرح کامیابی کے بعد بھی میرے اوراہلیان یوسی 100 کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہے گی ۔وہ مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔خواجہ سعدفرخ نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی انتھک قیادت کے جذبہ خدمت کواپنامشعل راہ بنالیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن