جمعیت علماء اسلام کنٹونمنٹ بورڈ کی رکنیت سازی مہم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیۃ علماء اسلام کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1کی رکنیت سازی کا مہم کا افتتاح گزشتہ روز اقرأ علوم الاطفال میں ایک تقریب کے دوران ہوا اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد حسین شاہد نے کی ، جس میں ضلعی معاون ناظم انتخاب حافظ غضنفرعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام حق کی آواز ہے اور اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑرہی ہے۔