• news

لیگی کارکن صلاح الدین کے بھائی انتقال کر گئے ،جنازے میں سپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق معاون وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ(ن)کے سینئر کارکن صلاح الدین پپی کے بڑے بھائی بدرالدین گذشتہ روزاچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نمازجنازہ شاہ کمال قبرستان ادا کردی گئی ۔ نمازجنازہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ملک محمد پرویز، اختر رسول، سید توصیف شاہ، میاں طارق، صبغت اللہ سلطان ، سمیت بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ ختم قل آج بعد از نماز ظہر نواب پورہ چوک، مدینہ مسجد میں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن