ہم نے ہمیشہ وکلاء کے مفادات کو ترجیح دی ہے:جہانگیر احمد بھٹی
لاہور(پ ر) لاہور بار کے الیکشن میں نائب صدر کے امیدوار جہانگیر بھٹی نے کہا ہے کہ وہ کامیاب ہو کر وکلاء کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار رئیلسٹک لائرز فورم کے سابق سیکرٹری شفقت حفیظ قادری ایڈووکیٹ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ وکلاء کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور انشاء اﷲ11جنوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔