• news
  • image

چارسدہ: قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

چارسدہ: قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

چارسدہ ( آئی این پی + نوائے وقت نیوز) پولیس نے چار سدہ سے قومی وطن پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان کو 5 ساتھیوں سمیت کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی ایک تقریب میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو نا معلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے شک کی بناءپر متعدد افراد کو حراست میں لیا تو ایم پی اے سلطان محمد خان اپنے محافظوں سمیت ان افراد کو چھڑانے پولیس سٹیشن پہنچ گئے اور ان کے محافظوں نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا جس پر پولیس نے سلطان محمد خان اور ان کے 5 ساتھیوںکو کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد سلطان محمد خان کو سپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ سپیشل مجسٹریٹ نے سلطان محمد خان کو پانچ ساتھیوں سمیت جیل بھیج دیا۔
چارسدہ / گرفتار

epaper

ای پیپر-دی نیشن