• news

رہبر کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، آصف میموریل، لاہور جمخانہ کی کوارٹر فائنل تک رسائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آصف زمان میموریل اور لاہور جم خانہ کلب نے دوسرے رہبر کپ ٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سابق کپتان سلیم ملک نے دوسرے مرحلے کے میچوں کا افتتاح کیا۔ آصف زمان میموریل کر کٹ کلب نے لکی سٹار کر کٹ کلب کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ لکی سٹار کر کٹ کلب نے چھ وکٹوں پر 152رنز بنائے۔ آصف زمان میموریل کر کٹ کلب نے 7وکٹوں پر 154رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ لاہور جم خانہ کر کٹ کلب نے ینگسٹر اے کر کٹ کلب کو 41رنز سے شکست دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن