پریذیڈنٹ ٹرافی: پورٹ قاسم اتھارٹی 239 رنز پر آئوٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی پریذیڈنٹ کپ کا آٹھواں مرحلہ شروع ہو گیا۔ حبیب بنک ٹیم نے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لیے۔ جس میں عمران فرحت 85، اور بلال 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہونے تک رمیز عزیز 44 اور جمال انور 24 کے سکور پر ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں۔ سوئی گیس کی جانب سے سمیع اﷲ نے دو جبکہ عمران علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پورٹ قاسم نے 239رنز کے جواب میں نیشنل بنک آف پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پندرہ سکور کیا۔ سیالکوٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پورٹ قاسم کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگر239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں خالد لطیف کے 50اور تنویر احمد کے 48رنز شامل ہیں۔ نیشنل بنک کے عدنان رسول نے 57رنز دیکر تین، وہاب ریاض نے 59رنز دیکر تین، عطاللہ نے 25رنز کے عوض دو اور احمد جمال نے 56رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیشنل بنک نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنالئے۔سہیل خان نے پانچ رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم 171 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ زرعی ترقیاتی بنک نے 3 وکٹوں پر 43 رنز بنا لئے۔