• news

پریمئر فٹ بال لیگ: کے آر ایل نے حبیب بنک کو دو صفر سے ہرا دیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) 10 ویں پاکستان پریمیئر لیگ 2013ء میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا جس میں کے آر ایل نے حبیب بنک کو صفر کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کلیم اﷲ اور عادل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں بلوچ فٹبال کلب کا مقابلہ واپڈا سے جبکہ پی اے ایف ٹیم پاکا کے مد مقابل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن