• news

ابرار بیگ کو توصیف کلب کا وائس کپتان مقرر کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) توصیف کرکٹ کلب کی ایگز یکٹو کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس چیف آرگنائز ر /صدر وقا ر المنیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ابرار بیگ کو کلب کا وائس کپتان مقرر کر دیا گیا  ۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور بھی آئے ۔  دوسرے عہد یدران اعجا ز سعید ، شیراز وقار ، محمد احمد، اسماعیل مدثر ، جنید مدثر ، اویس مدثر ، محمد افضل ،اسرار بیگ اور وقاص خاں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن