• news

یوتھ فیسٹیول : ساتویں روز 36 ہزار سے زائد کھلاڑی کامیاب ‘ میدانوں میں ہجوم امڈ آیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ئکے شاندار انعقاد کے ساتویں روز پنجاب کے تمام اضلاع  کے 10ہزار سے زائد چھوٹے بڑے گراونڈز نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے بھر گئے ۔ ہفتہ وار تعطیل کے باعث پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے سپورٹس گروانڈز میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا ایک ہجوم امڈ آیا ،ہر طرف پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ئکے مقابلہ جات ہوتے  نظر آئے ،شہریوں نے پنجاب یوتھ فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔تمام اضلاع میں کرکٹ ٹیپ بال ،والی بال،آرم  ریسلنگ،بیڈمنٹن، بلئیرڈ،رسہ کشی،اتھلیکٹس کے دلچسپ مقابلہ جات ہوئے جن میں 75ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی ، 36ہزار سے زائد کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔ لاہور ڈویثرن کے اضلاع قصور ،ننکانہ صاحب ،اور شیخوپورہ کی 195یونین کونسلوں کے بلاکس  میں 465مقامات پر 2739کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں 1467 کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔ فیصل آباد ڈویثرن کے174یونین کونسلوں کے 614مقامات پر 11407کھلاڑیوں نے مختف کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا جن میں 6121کھلاڑی کامیاب قرار پائے ۔ بہاولپور ڈویثرن کے 109یونین کونسلوں میں 441مقامات پر 2297کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا جن میں 1184کھلاڑی کامیاب ہوئے ۔اسی طرح گوجرانوالہ ڈویثرن کے اضلاع نارووال،سیالکوٹ،اور حافظ آباد کے 350یونین کونسلوں کے بلاکس میں 528مقامات پر  5353کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں 3170کھلاڑی کامیابی سمیٹ سکے ۔سرگودھا ڈویثرن کے اضلاع بکھر،اور خوشاب کی 99یونین کونسلوں کے 333مقامات پر 6577کھلاڑیوں نے مختلف مقابلہ جات میں شرکت کی جن میں 2726کھلاڑی کامیاب ہوئے ،ڈسٹرکٹ جہلم کے21یونین کونسلوں کے 25مقامات پر 510کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا جن میں 232کھلاڑی کامیاب قرار پائے ۔ ملتان ڈویثرن کے 56یونین کونسلوں کے 387مقامات پر 9576کھلاڑیوں نے کھیلوں میں حصہ لیا  جن میں  4788کھلاڑی کامیاب ہو ئے۔

ای پیپر-دی نیشن