• news

پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فیورٹ ہو گی : سلیم ملک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ کلب کر کٹ کو مضبوط بنائے بغیر کوالٹی کر کٹرز سامنے آنا مشکل ہے ،سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم فیورٹ ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے زیر اہتمام جاری دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے میچوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ کلب کر کٹ کو مضبوط بنائے بغیر کوالٹی کر کٹرز سامنے نہیں آسکتے اور بدقسمتی سے ہمارے ہاں کلب کر کٹ بالکل ناپید ہوتی جارہی ہے۔کلب کر کٹ کے جتنے ٹورنامنٹس ہوں گے اتنے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ کلب کر کٹ کو فعال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ کلب ٹورنامنٹس کے ڈراز بھی برابری بنیاد پر نکالے جائیں تاکہ کھلاڑیوں میں مقابلہ کر نے کی صلاحیت پیدا ہو۔

ای پیپر-دی نیشن