پنجاب گیمز میں سائیکلنگ کا ایونٹ اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب گیمز میں سائیکلنگ کا ایونٹ لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ گذشتہ روز سائیکلنگ ایونٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان بھی موجود تھے۔ منور بصیر کا کہنا تھا کہ دبئی کے انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی سائیکلسٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ڈسٹرکٹ لیول پر سائیکلنگ کے زیادہ سے زیادہ ایونٹ کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جہاں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ معظم خان کا کہنا تھا کھیل میں بغیر کسی سیاست کے کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔