ڈربن ٹیسٹ: کیلس کی سنچری، جنوبی افریقہ 500 رنز پر آئوٹ
ڈربن (سپورٹس ڈیسک) بھارت کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 500 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جیک کیلس نے سیریز کے آخری میچ میں سنچری سکور کی۔ وہ 115 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اے بی ڈویلیئرز 74، ڈوپلیسی 43، پیٹرسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جدیجہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے۔ شیکھر دھونی 19 اور مرلی وجے 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پچارا 32 اور ویرات کوہلی 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ورنن فلینڈ اور پیٹرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 334 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔