• news

اپیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ بہاول پور

مکرمی! چک نمبر 14 DNB(L)یونین کونسل 22 DNB تحصیل یزمان ضلع بہاولپور کے گرد و نواح میں کوئی ہائی سکول نہ ہے واحد قریبی سکول 16 DNB گائوں سے آٹھ کلو میٹر دور واقع ہے جہاں تک پہنچنا طالبات کے لئے ناممکن ہے لوکل ٹرانسپورٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے غریب والدین کے لئے خصوصی طور پر رکشوں کا کرایہ ادا کرنا ناممکن ہے، اسی وجہ سے والدین طالبات کو گھر بٹھانے پر مجبور ہیں۔ گائوں میں واقع بوائز پرائمری سکول اور گرلز ایلیمنٹری سکول جن کا رقبہ پانچ ایکڑ بنتا ہے ہماری گزارش ہے کہ دونوں سکولوں کو ضم کرکے گرلز ہائی سکول کا درجہ دے دیا جائے۔ گائوں میں واقع ایلیمنٹری سکول 14 DMB(small)،  14 DNB(sehri)، 18 DNB،  12 DNB، اور  13 DNB سے 2کلو میٹر ریڈ لیس فاصلے پر ہے۔ ان تمام چکوک کے لوگ بیس سے پچیس کلو میٹر کا سفر طے کرکے ہیڈ راجکاں اور 36 DNB جانے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں یونین کونسل 22 DNB میں کوئی بھی ہائی سکول موجود نہیں ہے جو اس یونین کونسل کے لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ اس لئے ہم اہل علاقہ آپ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 14 DNB(L) کو اَپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دے دیا جائے۔ اس مہربانی کے لئے اہل علاقہ آپ کے مشکور رہیں گے۔(اقبال احمد، بہاولپور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن