• news

وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ سرکاری افسروں سے کہا گیا ہے وہ 31 دسمبر 2013ء تک کے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریوں کے نام  خطوط ارسال کئے ہیں جن میں مختلف سروس گروپوں کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا کہا گیا ہے اور اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ایک فارم تیار کیا گیا ہے جسے افسر پر کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن