• news

گیس بحران پر ڈھائی، 3 سال ہی میں قابو پایا جا سکے گا: مصدق ملک

اسلام آباد (آن لائن) توانائی کے بارے میں حکومت کے صلاح کار ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کا بحران سابقہ حکومتوں کی  طرف سے چادر سے بڑھ کر پائوں پھیلانے کا نتیجہ ہے۔ ایسے گیس کے کنکشن دیئے گئے جیسے ہم ایران یا قطر ہوں۔ گیس بحران پر ڈھائی تین سال میں ہی قابو پایا جا سکے گا۔ گیس کی تلاش کیلئے حکومت نے اہم مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ہے کہ ہم نے اپنی چادر سے زیادہ پاؤں پھیلا دیئے ہیں۔ ہم نے جب فیصلے کئے تھے کہ ہم پائپ کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک گیس پہنچائیں گے، اپنی صنعت کو گیس پر چلائیں گے اور گاڑیوں کو بھی پٹرول کی بجائے گیس پر چلائیں گے تو ہم نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم شاید ایران ہیں یا قطر۔ وہ ناقص مفروضے تھے اور سیاسی بنیادوں پر کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن