• news

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: مہنگائی 35 فیصد بڑھ گئی

اسلام آ باد(آن لائن) وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دس فیصد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کی قوت خرید بْری طرح متاثر ہوئی ہے اور افراط زر کی شرح پھر سے ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اشیائے خوردونوش آٹا، چاول، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل، دودھ، گرم مصالحہ، خوردنی تیل، صابن، سرف ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران دال مونگ کی قیمت35فیصد اضافے کے ساتھ 145 روپے فی کلو گرام ہو گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران آٹے کی قیمت بارہ فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 45روپے فی کلو گرام ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن