تحریک انصاف کا مہنگائی‘ بیروزگاری‘ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کا مہنگائی‘ بیروزگاری‘ کرپشن اور دیگر حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلد اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان صرف ملکی مسائل کے حل اور ان کو اجاگر کرنے کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطوں کیلئے آئندہ چند روز تک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کریگی اور احتجاج کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔