• news

بلاول کی تقریر بچگانہ تھی، اب کوئی کسی کو بلا کہے یا کچھ اور، حقیقت یہ ہے کہ زرداری کو صدارت مشرف کے ذریعے ملی: پیر پگاڑا

کراچی (آن لائن) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو  بچگانہ  قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ اب کوئی کسی کو بلا کہے یا کچھ اور لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار اور زرداری کو صدارات مشرف کے ذریعے ہی ملی تھی۔ ریس کلب میں گھڑ دوڑ کے سو سال مکمل ہونے پر گھڑ ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تاریخی موقع پر ہونے والی گھڑ ریس میں برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پیر پگاڑا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی عام انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے اور اب ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کے ذریعے نتائج بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن