ایل سلواڈور میں آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا
ایل سلواڈور میں آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا
سین سلواڈور (اے پی پی) ایل سلواڈور میں آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سان سلواڈور سے 140 کلو میٹر دور واقع آتش فشاں پہاڑ نے اچانک راکھ اور دھوئیں کے بادل اگلنا شروع کر دیئے جس نے قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
آتش فشاں