پیپلزپارٹی نے لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کر دی
لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی لاہور نے لاہور کی 274یونین کونسلوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی نے 172چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی جو فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق الیکشن لڑنے والوں میں پیپلزپارٹی کے پرانے ورکر اور جیالے شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں میاں محمد اصغر، فضل الرحمن بٹ، ضیا ناگرہ، سید زاہد علی شاہ، ملک شریف خالد، ملک ادریس، آغا عباس کاظمی، سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اکبر خان مرحوم کے صاحبزادے عمر اکبر خان، سیٹھ شوکت، میاں وحید، ڈاکٹر اشرف، طارق سلہری ایڈووکیٹ، چودھری اکرام الحق، اعظم آرائیں، ملک یعقوب اعوان، میاں عبدالقیوم، ساجد لطیف ہنجرا، ذوالفقار علی بوبی، میاں طارق عزیز، اسلم پرویز گڑا، تسلیم چودھری، میاں عابد مناواں، چودھری ذوالفقار، طالب حسین سندھو، میاں محمد صدیق اور دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کیلئے 2لاکھ 4ہزار855 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبے کی تمام میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ضلع راولپنڈی میں 8475، فیصل آباد میں 16475، ضلع گوجرانوالہ میں 10143، ضلع حافظ آباد میں 2331، ضلع شیخوپورہ 5757، ضلع ننکانہ صاحب 2792، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پنجاب میں 7516 یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے 20046، جنرل کونسلروں کیلئے 117506، خواتین کونسلروں کیلئے 21448، کسان و محنت کش نشست کیلئے 22147، یوتھ ممبرز کیلئے 17631اور اقلیتی نشست کیلئے 6077 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صوبے کی واحد میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 14991، میونسپل کارپوریشنوں کیلئے 24982، ضلع کونسلوں کیلئے 141471اور میونسپل کمیٹیوں کیلئے 23411امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این این آئی کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہو گا جو 4جنوری تک جاری رہے گا۔