غداری مقدمہ: مشرف کو بری کئے جانے کا امکان نہیں، رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) غداری مقدمہ میں مشرف کو بری کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ امت کے مطابق سزائے موت یا عمر قید کے علاوہ آئین کے تحت کوئی علامتی سزا نہیں دی جاسکے گی۔ عالمی دبائو کے باوجود حکومت مقدمہ واپس نہیں لے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے سرکاری پراسیکیوٹر سزائے موت کا مطالبہ نہیں کرے گا۔ مشرف کے وکیل شریک ملزموں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ اویس احمد ایڈووکیٹ نے کہا یہ آئینی معاملہ ہے، شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔