آج کل آرام کر رہا ہوں جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری
کراچی (اے پی اے) وکلاء کے وفد نے بلوچستان ہاؤس کراچی میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ آج کل کوئی کام نہیں، فی الحال آرام کر رہا ہوں تاہم امید ہے موجودہ عدلیہ بھی عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔